ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کے دھندے میں ملوث 49119 ملزمان گرفتار، 50028 مقدمات درج

منشیات کے دھندے میں ملوث 49119 ملزمان گرفتار، 50028 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف  کے  ڈرگ فری پنجاب ویژن کے  تحت آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی آگئی ۔ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 90566 ریڈز کی گئیں۔

 ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق منشیات کے دھندے میں ملوث 49119 ملزمان گرفتار، 50028 مقدمات درج کیے گئے ۔  ملزمان کے قبضہ سے 30234 کلوگرام چرس، 901 کلو گرام ہیروئن ، 1361 کلو افیون برآمد ہوئیں ۔ 387 کلو آئس، 12 لاکھ 17 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی،نشے کی بیماری میں مبتلا 1269 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 8298 چھاپے  مارے گئے ۔ 8572 ملزمان گرفتار ، 8297 مقدمات درج کئے گئے ۔ملزمان کے قبضے سے 6308 کلوگرام چرس ، 254 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ۔314 کلوگرام افیون ، 159 کلو گرام آئس اور 57705 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیا گیا ۔ آئی جی پنجاب  نے ہدایت دی کہ  سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔