عرفان ملک : انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانےمیں ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ پولیس نے 11سالہ محمد یوسف اور 7سالہ علی حیدر کو تلاش کر کے ورثاکے سپردکر دیا
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ عمر دراز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 11سالہ محمد یوسف اور 7سالہ علی حیدر کو تلاش کر کے ورثاکے سپردکر دیا۔ انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق بچوں کے ورثانےتھانہ شاہدرہ میں بچوں کے اغواکےمقدمات درج کروائے تھے،بچے والدین سے ناراض ہو کر گھر سے چلے گئے تھے، بچوں کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کیا گیا،بچوں کو تلاش کرنے پر ورثاء نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا
لاہور پولیس نے 2 بچوں کو اپنوں سے ملوا دیا
1 Nov, 2024 | 05:18 PM