صدر آصف علی زرداری کا دورہ چین مؤخر

1 Nov, 2024 | 04:55 PM

ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین مؤخر کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق چینی صدر کی دعوت پر  صدر آصف علی زرداری کو رواں ماہ چین کے دورے پر جانا تھا، صدر زرداری کے دورۂ چین کی حتمی تاریخیں اور شیڈول طے ہو رہا تھا، تاہم اب ان کے پیر میں چوٹ آنے کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہو گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خارجہ اور چینی سفارت خانے نے دورے کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا تھا، البتہ توقع کی جا رہی تھی کہ صدرِ مملکت 4 نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ صدر زرداری صحت یاب ہونے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ رات دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہو گیا، جس کے سبب ان کے پاؤں پر 4 ہفتوں کے لیے پلاسٹر چڑھایا گیا ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
 

مزیدخبریں