اشرف خان : انٹربینک میں آج امریکی ڈالر سستا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے سستاہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.85 روپے سے کم ہوکر 277.70 روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر اور برآمدات کی مد میں ڈالر کے انفلوز آنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ۔