ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز سے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری کی ملاقات

مریم نواز سے یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے  یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر ویرایا کیٹ سوم ونگسری کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز اور یو ایس ایڈ پنجاب چپٹر کی نمائندہ عریشہ بانوبھی موجود تھیں ۔ 

 باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ تجارت، کلائمیٹ چینج، قابل تجدید انرجی، وویمن اکنامک ایمپاورمنٹ، ہیلتھ کیئر اور ایجوکیشن میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ۔

ملاقات میں مستقبل کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے کے مواقع پر گفتگو بھی کی گئی۔  مریم نواز نے کہا کہ کلائمیٹ چینج اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے گرین انرجی اور جدید ٹیکنالوجی پر امریکہ کے تجربے سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، خواتین کے تحفظ کے لئے پینک بٹن، ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کئے ہیں، سکلڈ ہیومن ریسورس کے لئے جدید طرز پر انٹرن شپس کرائی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی پارٹنر شپ خطے کی ترقی اور امن وامان کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کو مزید تقویت بخشنے کے لئے کوشاں ہیں ، پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گڈ گورننس اورشفافیت کے نئے معیار قائم کئے ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔