سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ، 28 افراد کی نشاندہی، نام سامنے آگئے

1 Nov, 2024 | 03:13 PM

عرفان ملک: برطانیہ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ،پاکستانی ہائی کمیشن پرحملےکامعاملہ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پرایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نےحملہ کرنے والے 28 افراد کی نشاندہی کرلی،سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو ز سے تصاویر کو نادرا میں تصدیق کے لئےبھجوایا گیا تھا،ناردرانے 23افراد کی شناخت کر کے رپورٹ ایف آئی اے کو بھجوا دی۔
ایف آئی اے نے 23 ملزمان کو طلبی کا پہلا نوٹس جاری کر دیا،شناخت ہونے والے 23 ملزمان کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں شامل ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کےپاسپورٹ ،شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لئےبھی مراسلہ لکھ دیاگیا۔
شناخت ہونے والوں میں شایان علی ، سعدیہ فہیم ، فہیم گلزار ، ماہرین فیصل،سدرہ احمد طارق ، عائشہ حبہ قریشی ،وقاص محمد چوہان ، محسن حیدر قمر،ضمیر اکرم ، سردار تیمور مقصود ، محمد پرویز علی ، رخسانہ کوثر ، شیخ محمد جمیل،مہران حبیب ، زوہیر احمد ،رحمان انور ، محمد ساجد خان ، خدیجہ کاشف ،ملیکہ علی ، محمد نوید افضل ، شہزاد قریشی ، سلمان علی شاہ اور بلال انور شامل ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق زیادہ تر ملزمان نے برطانوی شہریت بھی حاصل کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں