جمال الدین: پانچ اکتوبر احتجاج اور پولیس پر تشدد کا معاملہ، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 3مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے 5،5لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،تھانہ مستی گیٹ کے مقدمے میں 23نومبرتک عبوری ضمانت منظور کی گئی، تھانہ شفیق آباداور لاری اڈا کے 2مقدمات میں8نومبر تک عبوری ضمانت منظور ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے مقدمات کی سماعت کی،اے ٹی سی ایڈمن جج منظر علی گل نے مستی گیٹ تھانہ کیس کی سماعت کی۔