اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے 2 میگا پراجیکٹس,دارالحکومت میں ٹریفک کے برسوں کے مسائل مستقل حل ہوں گے.
ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد میں آنے والے دیگر شہروں کے لوگوں کو بھی آمدورفت میں بہت سہولت ملے گی،سرینہ چوک انٹرچینج اور ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹس کا سنگ بنیاد 5 نومبر کو رکھا جائے گا،سرینہ چوک انٹرچینج 10 ماہ کی بجائے صرف 3 ماہ میں بنے گا،سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے تحت 2 انڈر پاسز تعمیر ہوں گے اور رابطہ سڑکیں بنیں گی۔
ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج 12 ماہ کی بجائے صرف 4 ماہ میں مکمل ہوگا،ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے تحت ایک فلائی اوور ایک انڈر پاس بنے گا اور رابطہ سڑکیں تعمیر ہوں گی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹس کی مقررہ کردہ مدت میں تکمیل کے لیے سی ڈی اے کو ٹاسک دے دیا،سی ڈی اے نے سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ 10 ماہ اور ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کو 12 ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعمیراتی کام سے قبل متبادل ٹریفک پلان کی منظوری دے دی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سرینہ چوک اور ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینجز کے لے آؤٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا انٹرچینج کی سائٹ سے مختلف سروسز لائنز کی منتقلی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، 24/7 تعمیراتی کام کرکے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے،ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیلئے بہترین ٹریفک مینجمنٹ پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
منصوبوں پر ڈیوٹی کیلئے خصوصی یونٹ تشکیل
وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ خصوصی یونٹ کے اہلکار منصوبوں کے گرد 24/7 ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بحال رکھا جا سکے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے جامع پلاننگ کی ہدایت بھی کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سرینہ چوک اور ایف ایٹ انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی،تعمیراتی کام کے دوران ٹریفک پلان سے متعلق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سرفراز ورک کی وزیر داخلہ کو بریفنگ دی گئی۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آبادپولیس، ڈی سی اسلام آباد، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد سمیت متعلقہ سنئیر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔