ویب ڈیسک: صدارتی انتخابات سے قبل وائٹ ہاؤس میں آخری ’ہالووین پارٹی‘ میں امریکی صدر جو بائیڈن بچوں کے ساتھ بچہ بن گئے، بائیڈن نے 3 بچوں کو کھیل کھیل میں کاٹ بھی لیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اوّل جِل بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں آخری ’ہالووین پارٹی‘ کا اہتمام کیا، جس میں ناصرف بڑوں بلکہ بچوں نے بھی بھرپور انداز میں شرکت کی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تقریب کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں، جن میں ایک جانب خاتونِ اوّل کو پانڈا کا روپ دھار کر بچوں کو محظوظ کرتے تو صدر جو بائیڈن کو ننھے بچوں کے ساتھ ٹرِک یا ٹریٹ کھیلتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔امریکی صدر نے تقریب کے دوران ٹرِک یا ٹریٹ کھیلتے کھیلتے 3 کمسن بچوں کو جو چکن اور آئس کریم کے روپ میں پارٹی میں شریک ہوئے تھے، کاٹ بھی لیا۔
وائرل ویڈیو میں صدر جو بائیڈن ہالووین کی تقریب کے دوران خاتونِ اوّل جِل بائیڈن کے ساتھ بچوں کو مٹھائیاں دیتے بھی نظر آئے۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جوں ہی مذکورہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔وائرل ویڈیو پر بعض صارفین دلچسپ انداز میں تبصرے کر رہے ہیں تو بعض صارفین اس بات سے پریشان ہیں کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں کس طرح کے رہنماؤں کی سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔
ایک جانب ٹرمپ اپنے حامیوں کو کچرا قرار دینے پر خود کچرا اُٹھانے والے بن کر کچرے کے ٹرک میں جا بیٹھے تو دوسری جانب صدر بائیڈن بچوں کو کاٹ رہے ہیں۔ایک اور صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صدر بائیڈن کو دیکھ کر وائٹ ہاؤس کے وہ پالتو کتے یاد آ گئے جو ہر دوسرے آنے والے مہمان کو کاٹ لیتے تھے، شاید انہوں نے یہ اپنے مالک سے سیکھا ہے۔