جنید ریاض : لاہور بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹر امتحانات میں ڈیوٹی سے انکار،پانچ ہزار سے زائد اساتذہ کیخلاف تادیبی کارروائی اور ساڑھے پانچ سو اساتذہ کو ریڈ باکس میں ڈال دیا گیا،ریڈ باکس میں ڈالے گئے اساتذہ آئندہ کبھی امتحانی ڈیوٹیاں نہیں کرسکیں گے۔
لاہور بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں ڈیوٹی سے انکار کرنیوالے پانچ ہزار سے زائد اساتذہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے جبکہ ساڑھے پانچ سو اساتذہ کو ریڈباکس میں ڈال دیا گیا ہے۔ امتحانی سنٹرز میں نقل کروانے اور من پسند اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے پراساتذہ وملازمین کو ریڈباکس میں ڈالا گیا۔ ریڈ باکس والے اساتذہ آئندہ کبھی امتحانی ڈیوٹیاں نہیں کر سکیں گے۔ ریڈ باکس میں ڈالے گئے بورڈ ملازمین کو آئندہ کبھی نگران عملے کی ڈیوٹیاں لگانے کی ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی۔ ڈیوٹیوں سے انکار کرنیوالے اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی۔
میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں ڈیوٹی سے انکار ، پانچ ہزار سے زائد اساتذہ کیخلاف تادیبی کارروائی
1 Nov, 2024 | 12:26 PM