ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان کا 77 واں یوم آزادی آج منایا جا رہا ہے

گلگت بلتستان کا 77 واں یوم آزادی آج منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    گلگت بلتستان کا  77 واں جشن آزادی آج  قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،اس موقع پرعام تعطیل ہے۔

 جشن آزادی کے موقع پرتقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تقریب میں مہمان خصوصی گورنرجی بی سید مہدی شاہ ، وزیر اعلیٰ حاجی گلبرخان اور فورس کمانڈ نے پرچم کشائی کی، پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔

 دوسری جانب آرمی ہیلی پیڈ میں بھی جشن آزادی کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔

 یکم نومبر 1947ء کو گلگت بلتستان کو ڈوگرا راج سے آزادی ملی ، جی بی کی عوام کی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا، گلگت اسکاؤٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کا خاتمہ کر دیا۔

 ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاؤں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا، 1948ء میں ایک سال کی جدوجہد کے بعد بلتستان کو ہندوستان کے تسلط سے بھی آزاد کرا لیا گیا، گلگت سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہم مقام ہے۔