حیدر خانزادہ: نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد میں محبوبہ کے گھر جانا عاشق کی جان لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی محبوبہ سے ملنے جانا والا نوجوان زمان تین منزلہ عمارت سے چھلانگ لگانے سے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان اپنی محبوبہ سے ملنے آیا تھا گھر والوں کی نظر پڑنے پر نوجوان نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔نوجوان کی لاش کو پولیس نے متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا۔
دوسری جانب نوجوان کی محبوبہ لڑکی نورین کو تفشیش کیلئے پولیس نے تحول میں لے کر وومین پولیس اسٹیشن نوابشاہ منتقل کردیا ہے۔