ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا معاملہ، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

بانی پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا معاملہ، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: بانی پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے، انٹرا پارٹی الیکشن سمیت دیگر معاملہ،لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت۔
الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے آئندہ سماعت تک کی مہلت، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلےالیکشن کمیشن کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے ، پھر دلائل سنیں گے۔
جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،الیکشن کمیشن کی جانب سے شہزادہ مظہر ایڈووکیٹ پیش ہوئے،5رکنی لارجر بینچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل،جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید 5رکنی لارجربینچ میں شامل،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔