ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدستور تیزی کا رجحان ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد 100 انڈیکس میں 164 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے ساتھ انڈیکس 89 ہزار 131 کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 88 ہزار 967 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، روپے کے مقابلے میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے ، 75 پیسے پر آ گئی۔