ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہی روز میں 518 گاڑیوں کو 10 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

ایک ہی روز میں 518 گاڑیوں کو 10 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سموگ تدارک کریک ڈاؤن:ایک ہی روز میں 10 لاکھ سے زائد جرمانے،وزیر اعلیٰ مریم نواز ،سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے حکم پر سموگ تدارک کریک ڈاؤن جاری۔

تفصیلات کےمطابق ایک ہی روز دھواں چھوڑنے والی 518 گاڑیوں کو 10 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا،بغیر ترپال ڈھانپے ریت، مٹی و دیگر آلودگی کا باعث بننے والی 188 گاڑیوں کو بھی جرمانہ کیا،کریک ڈاؤن کے لئے ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات ،مائنز ڈیپارٹمنٹ کی 6 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرکا کہناتھا کہ بغیر ترپال، پانی و دیگر حفاظتی اقدامات کے بغیر ٹریکٹر ٹرالی چلنے کی اجازت نہیں، تمام ڈی ایس پیز شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی کارروائیاں کررہے ہیں،انسدادِ تجاوزات کیمپس کو مزید متحرک اور فعال کرنے کا بھی حکم دیا۔
سکول و کالجز،بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں آگاہی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے،آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی ای چالاننگ جاری ہے،سموکی وہیکلز کی درستگی کیلئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کئے گئے،سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے تعاون کریں۔