افشاں رضوان: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے دن اضافے پر شہریوں کا رد عمل بھی آ گیا۔
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ،پٹرول کی قیمت میں 248 روپے 38 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 کا اضافہ کر دیا گیا جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے مقرر ہوگئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو شہریوں نے یکسر مسترد کردیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی اور بڑھے گی،ملکی معیشت پہلے ہی تباہی وبربادی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے.
اُن کا مزید کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکا م ہو چکی ہے ,حکومت عوام کو مسلسل مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے.