ویب ڈیسک: سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان ملک کو اپنے مسکرانے کی وجہ قرار دے دیا۔
ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان کی چھٹی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ آپ 6 سال کے ہو گئے ہیں، اُنہوں نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ میرے مسکرانے کی وجہ ہو۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اذہان ملک کو اسپیشل فٹبال تھیم کیک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہےجس پر دو فٹبالرز کے کریکٹر سجائے گئے۔ ان میں سے ایک فٹ بالر کی شرٹ پر اذہان جبکہ دوسرے پر رونالڈو لکھا گیا ہے۔
دیگر تصاویر میں ثانیہ مرزا بیٹے کو گود میں اٹھائی نظر آئیں جبکہ ایک تصویر میں وہ اذہان کو گلے لگائے کھڑی ہیں اور گال پر بوسہ دے رہی ہیں۔ ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اذہان ملک کو سالگرہ کی مبارک بادیں بھی دے رہے ہیں۔