ملک اشرف:موسم سرما کی آمد ، پنجاب بھر کی سیشن وسول عدالتوں میں آج سے نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق ہوگا۔
سول وسیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات تک صبح9 سے 4بجے تک سماعت ہوگی،پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نمازو کھانے کا وقفہ ہوگا،سول وسیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔