سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک اور جج کا تقرر

1 Nov, 2023 | 08:58 PM

امانت گشکوری: سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک اور جج کا تقرر کر دیا گیا۔

وفاقی وزارتِ قانون نے آج بدھ کے روز جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جسٹس عرفان سعادت بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ججوں کے تقرر کے ذمہ دار ادارہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جج کی پوسٹ پر  تقرر  کی سفارش کی تھی۔

مزیدخبریں