نئے مالی سال کے چار ماہ؛برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارہ میں کمی

1 Nov, 2023 | 08:11 PM

اشرف خان: ستمبر 23 20  کےمقابلہ میں  اکتوبر 2023 میں برآمدات میں 9 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز کی کوششیں کامیاب ہو گئیں۔ملکی برآمدات میں اضافہ ہونے لگا۔

 ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بتایا کہ اکتوبر میں ملکی برآمدات میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ملکی تجارتی خسارے میں 4.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جولائی سے اکتوبر تک تجارتی خسارہ 35 فیصد کم ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یقین ظاہر کیا کہ حکومتی اقدامات سے ملکی  برآمدات میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا، صنعتوں کو 100 فیصد پیداواری صلاحیت پر چلانا ہمارا مشن ہے۔
ستمبر23 کے 2.47 ارب ڈالر کے مقابلے اکتوبر میں برآمدات 2.70 ارب ڈالر رہیں۔ اکتوبر 22 کے مقابلے اکتوبر 23 میں برآمدات میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ستمبر 23 کے مقابلے اکتوبر 23 میں درآمدات میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا۔ستمبر23 کے 3.99ارب ڈالر کے مقابلے اکتوبر میں درآمدات  4.80ارب ڈالر رہیں۔  اکتوبر 22 کے مقابلے اکتوبر 23 میں درآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بتایا کہ کہ اکتوبر 22 کے مقابلے اکتوبر 23 میں تجارتی خسارہ 4 فیصد کمی سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا ۔ستمبر 23 کے مقابلےمیں اکتوبر 23 میں تجارتی خسارہ 38 فیصد اضافہ ہوا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے چار 4 ماہ میں برآمدات 1 فیصد اضافے سے 9.61 ارب ڈالر رہیں۔ رواں مالی سالکے ابتدائی 4 ماہ میں درآمدات 19 فیصد کمی سے 17.03 ارب ڈالر رہیں۔رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ میں تجارتی خسارہ 35 فیصد کمی سے 7.41 ارب ڈالر رہ گیا 
گزشتہ مالی سال انہی 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 11 ارب 35 کروڑ ڈالر تھا۔

مزیدخبریں