ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی کوششیں رنگ لانے لگیں، لاہور میں سموگ کی شدت میں واضح کمی

 وزیراعلیٰ پنجاب کی کوششیں رنگ لانے لگیں، لاہور میں سموگ کی شدت میں واضح کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی کوششیں رنگ لانے لگیں، لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی واقع ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور آلودگی کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر  پر آگیا۔ شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 196 ریکارڈ  کی گئی، کینٹ میں 252  اور مرتب علی روڈ  232 ائیر کوالٹی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ شاہراہ قائداعظم میں 196، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 206 اے کیو آئی کی شرح  ریکارڈ کی گئی۔ 
  لاہور کا موجود درجہ حرارت  27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 19 ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا ۔ 

واضح رہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔