سٹی42: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا اختتام پر ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 422 پوائنٹس کا اضافے سے بند ہوا۔
کے ایس ایکس کے100 انڈیکس میں بدھ کے روز مجموعی طور پر 0.81 فیصد اضافہ ہوا اور انڈیکس سے 52 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ بدھ کی شام کاروبار بند ہوا تو انڈیکس 52342 پوینٹس تھا ۔ یہ سطح منگل کی شام کی نسبت 422 پوائنٹ اوپر ہے۔
بدھ کے روز 16.51 اسٹاک مارکیٹ میں ارب روپے مالیت کے 52.64 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔