عمران یونس: پاکستان کی جامعات میں زیرتعلیم اور مقیم افغانیوں کی ویریفیکیشن کا معاملہ، پنجاب یونیورسٹی پاکستانی شہریت رکھنے والے افغان طلباء کی ویریفیکیشن کرے گی۔
وائس چانسلر جامعہ پنجاب ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں کثیر تعداد میں افغان طلباء زیرتعلیم ہیں، افغانستانی شہریت والے طلباء سفارتخانے کے زریعے داخلہ لیتے ہیں، پاکستانی شہریت رکھنے والے افغانیوں کی ویریفیکیشن کی جاتی ہے۔
ڈاکٹر خالد محمود کا مزید کہنا ہے کہ کچھ طلباء غلط شناختی کارڈ نمبر کا استعمال بھی کرتے ہیں، ایسے طلباء کو داخلہ نہیں دیا جاتا، بوقت ضرورت پاکستانی شناخت رکھنے والے افغان طلباء کی نادرا سے ویریفیکیشن کرائیں گے۔