ڈالر کی ایک اور بڑی چھلانگ

1 Nov, 2023 | 04:58 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 283.50 روپے کا ہوگیا. اس کے علاوہ یورو 298 روپے،برطانوی پاؤنڈ 344 روپے برقرار رہا۔ جبکہ اماراتی درہم 30 پیسے اضافے سے 79.50 روپے،  سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 75 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 3 پیسےکا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔

مزیدخبریں