پی آئی اے کو 550 ملین روپے مل گئے

1 Nov, 2023 | 04:38 PM

عثمان خان : وزارت مذہبی امور کی جانب سے پی آئی اے کو 550 ملین روپے مل گئے. 

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور حکام نے 550 ملین روپے کا چیک قومی ایئر لائن کے نمائندے کے حوالے کردیا۔ وزارت مذہبی امور نے حج اپریشن کی مد میں پی ائی اے کو یہ رقم( 550 ملین روپے) ادا کرنی تھی۔ سیکرٹری کا عہدہ خالی ہونے کے باعث وزارت مذہبی امور فضائی کمپنیوں کو رقم ادائی نہیں کرپارہی تھی۔ وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کی مد میں 95 فیصد رقم ادا کر دی تھی، پانچ فیصد کی ادائی باقی تھی۔ وفاقی سیکرٹری نہ ہونے کے باعث پی ائی اے کو 550 ملین روپے کی ادائی رکی ہوئی تھی۔ سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر آفتاب احمد درانی کا 18 ستمبر کو بطور سیکٹری داخلہ تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

ذرائع پی آئی اے کےمطابق قومی ایئرلائن کو  11 دنوں میں ایندھن نہ ہونے پر 340 پروازیں منسوخ ہونے سے 8 ارب سے زائد کا نقصان ہواتھا۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت پی آئی اے کو  50 فیصد عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ پی آئی اے سے رواں برس 61461 پاکستانی حاجیوں نے سفر کیا۔ حاجیوں کو وطن واپس لانے کے لئے 258 پروازیں چلائی گئیں۔

مزیدخبریں