شہر میں ڈاکو راج، 24 گھنٹوں میں مختلف جرائم کی 561 وارداتیں رپورٹ

1 Nov, 2023 | 03:42 PM

عابد چوہدری : شہر میں جگہ جگہ پولیس ناکوں کے باوجود ڈاکوؤں کو روکا نہ جاسکا، 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 561 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

پولیس کے مطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں25 گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرا لیا، جبکہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات سے 32 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر66شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروںروپے اور موبائل فونز چھین لیے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر 5شہریوں سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی۔ 

مختلف پولیس تھانوں میں 78موٹرسائیکلیں چوری، 1کار چوری، 2 دیگر وہیکلزچوری اور متفرق چوری کی351 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

لاہور پولیس مقدمات درج کرنے تک محدود رہی، جرائم پیشہ افراد پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔ 

مزیدخبریں