چیئرمین پی ٹی آئی کو زہر دئیے جانے کا خدشہ ہے،وکیل شیراز احمد رانجھا

1 Nov, 2023 | 03:05 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا کا کہنا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی کو زہر دئیے جانے کا خدشہ ہے۔ 

چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ چیرمین پی ٹی آئی کو زہر دیا گیا ہے۔ کل جو آفتاب باجوہ نے جو بیان دیا اسکی تردید بھی کر دی ہے، انکو کل سمجھنے میں فرق لگا تھا۔ چیرمین پی ٹی آئی پر دو مرتبہ قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے اس لئیے انکو خدشہ ہے کہ سلو پوازنگ دی جا سکتی ہے۔ 

واضح رہے کہ  گزشتہ روز عمران خان کے وکیل آفتاب باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں جوتوں کے ذریعے سلو پوازنگ کیا جا رہا ہے، ان کو گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، ان کی جان کو خطرہ ہے، پہلے بھی ان پر قاتلانہ حملے ہوئے ہیں۔ بعد میں انہوں نے اپنے اس بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے ہی بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے ساتھ خان صاحب کی بات ہوئی اور انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کو زہر دیا جا سکتا ہے۔ آفتاب باجوہ نے مزید  کہا کہ ان کو خان صاحب کی بات سمجھنے میں غلطی ہوئی، لہٰذا میرے کل دیئے ہوئے پیغام کو اس طرز میں لیا جائے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سلو پوازنگ کا خدشہ ہے۔

عمران خان کاوکیل آفتاب باجوہ24گھنٹے کےاندرہی اپنےدئیےہوئےبیان سےمکرگیا
صبح کہتاہےکہ عمران خان نےہمیں بتایاکہISI والےمن مانی کررہےہیں مجھےگھرکاکھانانئ دیاجارہامجھےسلوپوائزنگ دےرہےہیں شام کو کہتاہےکہ نہیں مجھےسننے اورسمجھننےمیں غلطی لگی خان نےکہاتھاکہ مجھےزہردینےکی کوشش کیجاسکتی ہے pic.twitter.com/BrpJ7gU0dy

— Ch Mubeen Gujjar (@CMMobeen) October 31, 2023

" alt="">

مزیدخبریں