ورلڈکپ:ساؤتھ افریقہ کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

1 Nov, 2023 | 02:57 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)آئی سی سی ورلڈکپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی  پہلی وکٹ 38 رنز پر گرگئی اور جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بواما  24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پونے میں کھیلے جارہے میچ میں  نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت  کر جنوبی افریقا کیخلاف  پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور  نیوزی لینڈ کپتان ٹام لیتھم  نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بواما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ٹیمبا بواما اور اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک نے کیا لیکن کیویز بولز کے سامنے ٹیمبا بواما اپنی ٹیم کو ایک بڑی پارٹنر شپ نہ دے سکے اور  بالٹ کی گیند 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

مزیدخبریں