ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام غیر قانونی تارکین وطن کوبہترطریقے سے بارڈر تک پہنچائیں گے، آئی جی پنجاب

تمام غیر قانونی تارکین وطن کوبہترطریقے سے بارڈر تک پہنچائیں گے، آئی جی پنجاب
کیپشن: IG Punjab Dr. Usman Anwar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :  آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کا کہنا ہے کہ تمام غیر قانونی تارکین وطن کوبہترطریقے سے بارڈر تک پہنچائیں گے۔ 
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کاانخلا مرحلہ وار کیاجائےگا، پہلے مرحلےمیں فیصل آباد اورسرگودھا ڈویژن سے آغاز کیا گیا ہے۔  ہولڈنگ سنٹرز پرغیرقانونی تارکین وطن کا رش نہیں ہونے دیں گے۔ غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کا سلسلہ جاری رہے گا۔  تمام سنٹرز پر قانونی معاملات کی تکمیل کےلئے قواعدوضوابط طے ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک میں غیرقانونی تارکین وطن کو رہنے کی اجازت نہیں۔ تمام اداروں نے ملکر ڈیٹا مکمل کرلیا ،ڈیٹاکےمطابق عملدرآمدکیا جارہا ہے۔