(ویب ڈیسک)دھواں چھوڑنے والی 2393 گاڑیاں بند، 7 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے حکم پر سموکی وہیکلز کےخلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ۔
دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں تھانوں میں بند کروانے کا سلسلہ جاری، ایک ہفتے کے دوران 2393 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروا دی گئیں، 7 ہزار سے 740 سموکی وہیکلز کو دو، دو ہزار کے چالان ٹکٹس بھی جاری کئے گئے، سی ٹی او مستنصر فیروز نے کہا کہ لاہور ٹریفک پولیس محکمہ ماحولیات اور دیگر الائیڈ محکموں کے ساتھ مل کر کارروائی کررہی ہے ۔
رات کے وقت بھی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں ،وقت سے پہلے شہر میں آنے والی بڑی اور لوڈر گاڑیوں کو خصوصی طور پر چیک کیا جارہا ہے ریت و مٹی والی بغیر ترپال اور ڈھانپے بغیر گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے ریت، مٹی او دھواں والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں۔