آپ کی عمر کتنی ہے؟

1 Nov, 2023 | 01:30 PM

Ansa Awais

(امانت گشکوری)آپ کی عمر کتنی ہے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیئرمین پیمرا  سے دلچسپ مکالمہ،چیئرمین پیمرا کے جواب میں کہتے ہیں کہ سکول میں کوئی ایسا جواب دے تو استاد کونے میں کھڑا کر دے گا۔

  فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ کر رہا ہے۔

  چیف جسٹس پاکستان  نے ریمارکس دئیے کہ سلیم بیگ آپ کا نام فیض آباد دھرنا کیس میں شامل ہے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی عمر کتنی ہے؟چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے جواب دیا کہ اس وقت میری عمر 63 سال ہے، چیف جسٹس پاکستان بولے کہ اس وقت کا کیا مطلب ہے،آج کی عمر ہی پوچھی ہے کل کی نہیں،سکول میں کوئی ایسا جواب دے تو استاد کونے میں کھڑا کر دے گا۔

 اس سے قبل سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں حکومتی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی مسترد کرتے ہوئے عدالت نے اٹارنی جنرل کو جلد نیا انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے  کہ جاننا چاہتے ہیں کہ فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کون تھا؟

مزیدخبریں