ویب ڈیسک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ روز پناہ گزینوں کے جبالیا کیمپ پر شدید بمباری کی گئی ہے، اسرائیل کی بمباری سے سیکڑوں شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل فراموش واقعہ ہے، پوری دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور جنگ بندی کیلئے دنیا کردار ادا کرے۔