فلور ملز لاہوریوں کو ناقص آٹا سپلائی کرنے لگیں

1 Nov, 2023 | 10:53 AM

Imran Fayyaz

(قیصر کھوکھر)ناقص آٹے کی سپلائی پر محکمہ خوراک لاہور میں شہریوں کو غیر معیاری آٹا سپلائی کرنے والی فلور ملز کے خلاف حرکت میں آگیا۔غیر معیاری آٹا تیار کرنے والی فلور ملز کے خلاف مرحلہ وار کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

پہلے مرحلہ میں محکمہ خوراک کا ہجویری فلور ملزمیں چھاپہ، احاطہ سے مکئی کی 35ہزار بوریاں برآمد کرلی گئیں،محکمہ خوراک لاہور کی ٹیم نے افضل فلور ملز کے احاطہ سے مکئی کی 2500 بوریاں برآمدکرلیں،دونوں فلور ملز کے لائسنس منسوخ کردیئے گئے۔

ڈائریکٹر فوڈ لاہور شعیب خان جدون کی ہدایت پر کریک ڈاون کا آغاز کیاگیا۔شعیب خان جدون کے مطابق ناقص آٹے کی تیاری میں ملوث فلور ملز کے خلاف مرحلہ وار کارروائی ہوگی۔
 

مزیدخبریں