سلینڈر کی زہریلی گیس پھیلنے سے 20 سے زائد افرادکی حالت خراب

1 Nov, 2023 | 09:34 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں سلینڈر سے زہریلی گیس پھیلنے سے 20 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سلینڈر سے زہریلی گیس پھیلنے کا واقعہ گاؤں فیروزوالہ میں پیش آیا  متاثرہ  20 سے زائد افراد میں  خواتین اور بچے دونوں شامل ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس پھلینے کی اطلاع پر ریسکیو، پولیس اور امدادی ٹیمیوں نے پہنچ کر تمام افراد کو نیم بیہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا جب کہ2  افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

مزیدخبریں