ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف اور وزیراعظم سوشل میڈیا پر چھا گئے

PM & COAS TOP trend at social media
کیپشن: PM & COAS
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین اور ویل ڈن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ہزاروں صارفین نے ہیش ٹیگ #Welldonecoas اور #PMShehbazinChina کا استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹس کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین موضوع بحث ہے۔

ایک صارف نے #PMShehbazinChina کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر بیجنگ کی روڈ کو پاکستان اور چین کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک اور صارف نے لکھا کہ بیجنگ میں نیشنل کانگریس کی جانب سے دورہ کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

دوسری جانب ایک صارف نے ہیش ٹیگ #Welldonecoas کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں استحکام اور ترقی کے لیے بہت محنت کی ہے۔پوری قوم آرمی چیف کی خدمات پر ان کی شکر گزار ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer