لانگ مارچ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

1 Nov, 2022 | 09:02 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اتوار تک لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنا ممکن نہیں لگ رہا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ایک ہفتے قبل کہا کہ عمران خان نااہل ہوگا، کوئی بھی ادارہ ہو حتمی فیصلہ عوام کا ہوگا۔

نوازشریف کو اپنے بھائی پر یقین نہیں کہ وہ ملک واپس آئیں، آپ نے فیصل مسجد میں سکیورٹی فورسز کو ٹھہرایا ہوا ہے، آپ نے اتنی بڑی سکیورٹی کےانتظامات کیوں کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے 41کروڑ کی گرانٹ منظور کی گئی، لانگ مارچ میں اگر لوگ کم ہیں تو حکومت گھبرائی ہوئی کیوں ہے؟ شہبازشریف کے اپنے بچے اس پر اعتبار کرنےکو تیار نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لانگ مارچ کو حادثے سے بچا کر منزل پر پہنچنا ضروری ہے، روزانہ 10 سے 12کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے نہیں کیا جارہا، لانگ مارچ کیساتھ ہزاروں لوگ پیدل چل رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے ٹوئٹ کیا کہ مارچ میں 2،3 ہزار سے زیادہ لوگ نہیں، اگر لانگ مارچ تیز کیا تو کوئی بھی حادثہ ہو سکتا ہے، اگر سیالکوٹ جائیں گے تو اسلام آباد پہنچنے میں 15دن لگیں گے، ہم لانگ مارچ کو تیز نہیں کرسکتے۔

مزیدخبریں