ویب ڈیسک: انسانی سر منہ میں دباکر بھاگتے ہوئے بھوکے کتے کی خطرناک ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلادیے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو کے علاقے زکاٹیکاس میں گزشتہ ہفتے بدھ کو میں پیش آیا تھا، جہاں ایک آوارہ کتا انسانی سر منہ میں دبا کر گلیوں میں بھاگ رہا تھا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہو گئی ہے۔ کتا جس شخص کا سر منہ میں دبائے بھاگ رہا تھا اسے منشیات اسمگرز نے گلا کاٹ قتل کیا تھا اور اس کا سر اسکوبیڈو کے علاقے میں پھینکا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے بھوکے کتے کے منہ سے لاش کا سر نکالا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جس مقام پر سر پھینکا گیا وہاں سے ایک پرچی بھی ملی جس پر لکھا تھا کہ ”اگلا سر آپ کا ہے“، جس پر حکام کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر اس پیغام کا مقصد منشیات گینگ کے حریفوں اور حکام کو ڈرانا تھا۔ کیونکہ میکسیکو میں منشیات فروش گینگسٹرز کی لڑائیوں میں بہیمانہ انداز میں قتل کے واقعات معمول بن چکے ہیں، گزشتہ ماہ منشیات اسمگرز کے دو متحارب گروہوں کی لڑائی میں سٹی میئر سمیت 18 افراد ہلاک ہوئے تھے۔