(ویب ڈیسک)ایبٹ آبادتحصیل حویلیاں سے آزاد حیثیت میں بھاری اکثریت سے تحصیل چیئرمین منتخب ہونے والے عاطف منصف خان آف بستی شیر خان نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کی دعوت پر وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کےمطابق ایبٹ آباد حویلیاں سے نو منتخب تحصیل چیئرمین عاطف منصف پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے،تقریب میں رہنماء تحریک انصاف جناب یوسف ایوب خان، صوبائی وزیر آبپاشی ارشد ایوب خان،ایم پی اے اکبر ایوب خان،قائم مقام گورنر اور سپیکر مشتاق احمد غنی،ایم این اے علی خان جدون،ایم پی اے قلند ر خان لودھی،مشیر داخلہ بابر سلیم سواتی اور وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا بھی موجود تھے۔