حصول پاسپورٹ کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

1 Nov, 2022 | 07:16 PM

ویب ڈیسک : فیس ادائیگی کے لئے بینک کی لمبی لائن میں لگنے کے بجائے آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت کا آغا ز ہو گیا  ۔
کراچی کے تین پاسپورٹ دفاتر    آنے والے متعدد درخواست گزاروں نے  بذریعہ موبائل ایپ اورویب پورٹل  ؤن لائن فیس ادائیگی کا  آغا ز  کر دیا ہے ۔ پاسپورٹ دفاتر  اور متعلقہ قومی بینک کی برانچوں میں درخواست گزاروں کی رہنمائی کے لئے بینرز بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں ۔
شہری آن لائن فیس ادائیگی کے لئے پاسپورٹ فیس آسان کے نام سے سے متعارف ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ  کر سکتے ہیں ،متعارف کرائی گئی ایپ میں فیس ادائیگی کے لئے تمام مراحل کا سہل  طریقہ کار  متعارف کرایا گیا ہے ۔
شہری بینک کی لمبی لائنوں میں لگنے کے بجائے  گھر بیٹھے فیس ادائیگی کے بعد  ادائیگی کے بعد اپنی  تصویر اورکوائف اندراج پر مبنی کارروائی مکمل کرا سکتے ہیں   اورایپ کے ذریعے بینک اکاونٹ،اے ٹی ایم،جازکیش،ایزی پیسہ،ون لنک کے ذریعے فیس کی  ادائیگی  کی جا سکتی ہے 
واضح رہے آن لائن فیس ادائیگی نا قابل واپسی اور ناقابل انتقال قرار دی گئی ہے۔

مزیدخبریں