(ویب ڈیسک) سی ٹی او لاہورسمیت 6 افسران کے تبادلے کردیے گئے، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کو ایس ایس پی ڈسپلن لاہور تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق منتظر مہدی نے اپنی تعیناتی کے دوران ٹریفک ریگولیشن میں نئی جدت لائی، شہریوں کی سہولت و آسانی کےلئے بیشتر مفید اصلاحات لائیں، منتظر مہدی کے دور میں خواتین کے پہلے ڈرائیونگ سینٹر کا افتتاح کیا گیا، نوکری پیشہ افراد کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سمارٹ لائسنسنگ 24/7 کا افتتاح کیا گیا۔
منتظر مہدی نے 04 جون 2021 کو بطور سی ٹی او لاہور کا چارج سنبھالا، منتظر مہدی 01 سال 04 ماہ 28 یوم تک سی ٹی او لاہور کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔