ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے پیٹرول پر لیوی بڑھا دی گئی

petrol levy price increased
کیپشن: petrol levy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی پچاس روپے کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی، پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی پچاس روپے کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے یکم نومبر سے حکومت نے پٹرول پر پی ڈی ایل کی مد میں 2.74 کا اضافہ کیا، لیکن پٹرول کی قیمت224 روپے 80 پیسے پر برقرار رکھی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 164 روپے 47 بنتی ہے،سولہ اکتوبر کو پٹرول اورڈیزل پر پی ڈی ایل 47 روپے 26 پیسے تھی۔سات روپے ڈیلرز کمیشن اور تین روپے اڑسٹھ پیسے کمپنیوں کا منافع ہے، ڈیزل کی قیمت بھی دوسو پینتیس روپے تیس پیسے پربرقراررکھی گئی۔

ذرائع کے مطابق مٹی تیل 191 روپے 83 پیسے فی لٹرپر برقرار رہے گا، لائٹ ڈیزل 186 روپے پچاس پیسے فی لیٹر ہی ملے گا، موجودہ قیمتیں آئندہ پندرہ دن تک برقرار رہیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer