ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

یوٹیلٹی سٹورز ،کارپوریشن، بلنگ نظام ،سٹی42
کیپشن: Utility store,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)!شہر کے یوٹیلٹی سٹورز پر غریبوں کا نیا امتحان شروع،پیسے ہونے،قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود سودا سلف نہ ملنے پر خواتین پریشان،بلنگ کے پرانے طریقہ کار کی بحالی غریب طبقے اوریوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کیلئے درد سر بن گی ۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور وفاقی حکومت نے غریب طبقے کو بنیادی اشیائے ضروریہ کے حصول کیلئے مزید خوار اور ذلیل و رسوا کرنے والا بلنگ کا پرانا نظام بحال کردیا ،پیسے موجود ہونے اور گھنٹوں قطاروں میں لگنے پر بھی سودا سلف نہ ملا تو خواتین کا پارہ ہائی ہوگیا۔
یکم نومبر سے یوٹیلٹی سٹورز پر بحال ہونے والے بلنگ کے پرانے نظام کے تحت صارفین کو 5566 پر شناختی کارڈ نمبر بھیجنا ہوتا ہے اور نادرا سے تصدیقی کوڈ واپس آنے پر یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ بل بنانے کی مجاز ہے مگر سینکڑوں صارفین تصدیقی کوڈ نہ ملنے پر سیخ پا ہوگے ۔خواتین کہتی ہیں ،سارا سارا دن ضائع ہوگیا مگر پیسے ہونے کے باوجود بھی سودا سلف نہ مل سکا۔
خواتین صارفین نے کہا کہ بعض ضعیف خواتین اور بزرگ افراد کے پاس موبائل بھی نہیں ہوتے اور نہ ہی انہیں مسیج بھیجنا آتا ہے،وفاقی حکومت شناختی کارڈ لیکر سودا سلف دینے کا نظام ہی بحال کرے ۔