ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی سرکار کی سنگین لاپرواہی

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : پنجاب ڈینٹل ہسپتال کا بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل مگر فعال نہ ہو سکا۔ 
رپورٹس کے مطابق  پنجاب ڈینٹل ہسپتال کا 10 ماہ قبل بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دیا گیاتھا ،بورڈ آف مینجمنٹ کاپہلا افتتاحی اجلاس بھی 10 ماہ سے نہ بلایا جاسکاجبکہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ بھی بورڈ کے غیر فعال ہونے سے لاعلم ہے ۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ غیر قانونی طور پر ہسپتال کے امور سرانجام دینے میں مصروف ہیں جبکہ بورڈ آف مینجمنٹ کی موجودگی پر محکمہ ہیلتھ ہسپتال انتظامات نہیں چلا سکتا ۔
جنوری 2022 میں ہسپتال کا بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دیا گیا
بورڈ آف مینجمنٹ ڈینٹل ہسپتال میں ہر شعبے کی ممتاز شخصیات شامل جن میں پروفیسر نازیہ یزدانی ،ڈاکٹر فریدہ ،سابق بیوروکریٹ سمیع سعید ، زبیر نواز چٹھہ ،ایڈووکیٹ نفیر اے ملک اور شاہد جاوید بورڈ میں شامل ہیں
بورڈ کا ایک بھی اجلاس نہ ہونا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی سنگین لاپرواہی ہے ۔