ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا دبنگ اعلان، سیکیورٹی دینے سےصاف انکار

حکومت کا دبنگ اعلان، سیکیورٹی دینے سےصاف انکار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے عمران خان کے ’’حقیقی آزادی مارچ ‘‘ کے باعث آزاد کشمیر حکومت سیکیورٹی  دینے  سے معذرت کرلی۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے  آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی اہلکار دینے سے معذرت  کی ہے،فیصلے کی ایک بڑی وجہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے سیکیورٹی کی فراہمی ہے ،آزاد کشمیر حکومت اپنے وسائل سے بندوبست کرے وفاقی حکومت نے آگاہ کردیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے دستیاب زیادہ سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے، سیکیورٹی اہلکار سیلاب کے بعد ریلیف،دیگر ڈیوٹیز پر مامور ہیں، آزاد کشمیر حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے اضافی سیکیورٹی مانگی تھی، آزاد کشمیر حکومت نے اضافی9 ہزار رینجرز،9ہزار ایف سی اہلکاروں کیلئے درخواست کی تھی،آزاد کشمیر حکومت نے اسلام آباد پولیس کے 1246اہلکار بھی مانگے تھے ،آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات27 نومبر کو شیڈول ہیں۔

 یاد رہے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے جو اتوار کو منزل پر پہنچے گا ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر