ویب ڈیسک : کینیڈا میں بالی وڈ اداکارہ رمبھا کی کار کو حادثہ، بچوں سمیت زخمی ہو گئی ۔
بالی وڈ اداکارہ رمبھا کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں کار حادثے میں بچوں سمیت زخمی ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر حادثے کی تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ ان کی گاڑی سے سامنے آتی ہوئی کار ٹکرا گئی جس کے باعث وہ اپنے بچوں سمیت زخمی ہوگئیں۔
رمبھا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ بچوں کو اسکول سے واپس گھر لے کر آرہی تھیں تاہم حادثے میں وہ ، ان کے دو بچوں اور بچوں کی آیا کو معمولی چوٹیں آئیں لیکن ان کی چھوٹی بیٹی ساشا شدید زخمی ہوگئی۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے بیٹی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
رمبھا کی شادی 2010 میں بھارتی نژاد کینیڈین بزنس مین سے ہوئی تھی اور وہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ رمبھا بالی وڈ فلم جڑوا، بندھن، کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتا سمیت کئی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔