ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وطن واپس آؤ اور۔۔ عمران خان نے نواز شریف کو بڑا چیلنج کردیا

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف جب بھی واپس آؤ اور الیکشن لڑو، چیلنج کرتا ہوں تمہارے حلقے میں جا کر تمہیں ہراؤں گا۔

عمران خان نے اپنے لانگ مارچ کے پانچویں دن کا گوجرانوالہ سے آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میں نوازشریف نہیں کہ پاکستان سے بھاگ جاؤں، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، نوازشریف انتظار کر رہا ہے کہ اس کو طاقتور لوگوں سے این آر او مل جائے اور پھر وہ واپس آ جائے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر نوازشریف کا اسقبال کریں گے، نوازشریف کو ایئرپورٹ سے اڈیالہ جیل لے کرجائیں گے، نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی، نوازشریف اورزرداری مل کرسازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اور زرداری مل کر کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے خلاف اسٹیبلشمنٹ کو کھڑا کر دیں، نوازشریف اسی طرح واپس آجائے گا جس طرح اسحاق ڈار واپس آگیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی پر ظلم اور تشدد کیا گیا، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ اعظم سواتی، شہبازگل کو انصاف دیں۔ عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب ہماری حقیقی آزادی کی تحریک ہے، ہم آپ اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عام آدمی کو بنیادی حقوق نہیں ہوتے کیوں کہ وہ غلام ہوتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ امریکا سے این او سی لی جاتی ہے کہ روس سے تیل لے سکتے ہیں یا نہیں، باہر سے اسکرپٹ دی جاتی ہے روس سے سستا تیل نہیں لینا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ مشرقی پاکستان میں ایک جماعت کو اکثریت ملی، ایک سیاستدان نے پاکستان کی فوج کو ایک پارٹی کے خلاف کھڑا کیا پھر پاکستان ٹوٹ گیا۔