چھوٹے گھروں کے مالکان کیلئے انتہائی بری خبر

1 Nov, 2022 | 03:45 PM

(علی ساہی) چھوٹے گھروں کے مالکان  ہوجائیں خبردار، محکمہ ایکسائز نے پانچ مرلہ کےگھر مالکان سےپراپرٹی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز کو سوا 18 ارب پراپرٹی ٹیکس ہدف کے ساتھ ساتھ لاہور سے 3ارب اور صوبہ بھر سے8ارب کے بقایا جات کی وصولی کا بھی ٹارگٹ دے دیا گیا،  15 سال سے زائد عرصے سے پراپرٹی ٹیکس نادہندہ 9لاکھ سے زائد 5مرلہ کے گھروں کے مالکان سے 8 ارب سے زائد کےبقایا جات وصول کیے جائیں گے۔ 

ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کیلئے پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا  گیا، لاہور سے3ارب کا پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے کا ہدف دیا گیا، 21ارب سےزائد بقایا جات کو3سال میں وصول کیاجائے گا۔ 

واضح رہے کہ 8سال قبل 5مرلہ کے گھروں سے پراپرٹی ٹیکس روکا گیا تھا، 9لاکھ سےزائدمالکان سے بقایاجات کی مد میں ٹیکس وصول کیاجاناہے

مزیدخبریں