(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی ذرائع نے چین سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران اے آئی ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے، کراچی سے پشاور تک ریلوے نظام کوبہتربنانے کےلیے معاہدے کا امکان ہے جس میں 9 ارب 85 کروڑ ڈالرزکی لاگت سے ریلوے کا نظام بہتربنانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دورے میں لاہور اورنج ٹرین کی طرز پرکراچی سرکلر ریلوےکے جدید ٹریک کا منصوبہ سی پیک کا حصہ بنایا جائےگا، کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ 292 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔