ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولز طلبا کیلئے نئی مشکل، مطالعہ پاکستان کی کتاب انگریزی میں تبدیل

Social Studies Pakistan
کیپشن: Social Studies Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) مڈل میں مطالعہ پاکستان کی کتاب کو انگریزی زبان میں تبدیل کردیا گیا، اب چھٹی ساتویں اور آٹھویں جماعت کےطلبا مطالعہ پاکستان کی کتاب صرف انگریزی زبان میں پڑھیں گے۔

ذرائع کے مطابق چھٹی ساتویں اور آٹھویں جماعت کے بچے آئندہ سال سے مطالعہ پاکستان انگریزی میں پڑھیں گے، کتاب انگریزی میں تبدیل ہونے سے لاکھوں بچوں کا امتحان میں فیل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کےصدر رضاء الرحمن کا کہنا ہے کہ انگریزی زبان میں بہت سارے بچے اپنی تاریخ کو نہیں سمجھ سکیں گے،سرکاری سکولوں کے بہت سارے اساتذہ انگریزی زبان پر عبور نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ پانچویں تک اردو اور ایک دم چھٹی جماعت سے انگریزی میں کتاب آنے سے بچوں کے ذہن پر منفی اثر پڑے گا،بچوں کو اردو اور انگریزی زبان دونوں میں کتاب پڑھنے کی آپشن ملنی چاہیے۔