ایلون مسک نےبڑا یوٹرن لے لیا

1 Nov, 2022 | 12:11 PM

ویب ڈیسک:معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ ٹوئٹر کو اشتہارات کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں۔

ایلون مسک نے کئی مہینوں کی قیاس آرائیوں کے بعد کچھ دن قبل بالآخر 44 بلین ڈالر کی ٹوئٹر ڈیل فائنل کرکے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔اُنہوں نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی ٹوئٹر کے سی ای او پیراگ اگروال، سی ایف او نیڈ سیگل اور چیف قانونی افسر وجے گاڈے سمیت 4 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایک کے بعد ایک کئی دلچسپ ٹوئٹس کیے۔اس دوران ایلون مسک کی جانب سے ایڈورٹائزرز کے لیے جاری کیے گئے خصوصی بیان کے مطابق، وہ ٹوئٹر کو اشتہارات کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں۔

اشتہارات کے حوالے سے جاری کیا گیا ایلون مسک کا یہ بیان ماضی میں دیے گئے ان کے ایک بیان کے بالکل برعکس ہے۔یاد رہے کہ اُنہوں نے 2019ء میں ٹوئٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ’مجھے اشتہارات سے نفرت ہے‘۔

مزیدخبریں